ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی فوجی جنرل مارک ملی کو سزائے موت دینے کی تجویز
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف سرکاری گواہ بننے والے امریکی فوج کےجوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی کے لیے موت کی سزا تجویز کر دی۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مارک ملی کی چین کے ساتھ ڈیلنگ کی فیک نیوز سچ ہے تو اس گھناؤنے عمل کی سزا موت ہے ، مارک ملی نے امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے وقت نا اہلی سے قیادت کی، کئی جانیں ضائع ہوئیں، سینکڑوں امریکیوں کو پیچھے چھوڑ دیا گیا، اربوں ڈالر کا بہترین فوجی سازوسامان افغانستان کے حوالے کر دیا،ان کا کہنا تھا کہ مارک ملی کا اگلے ہفتے عہدہ چھوڑنا امریکیوں کیلئے جشن منانے کا وقت ہوگا۔