تنزانیہ ، چاولوں کی فصل بچانے کیلئے ڈرون کے ذریعے لاکھوں چڑیاں ہلاک
دارالسلام (اے ایف پی)تنزانیہ میں چاولوں کی فصل کے تحفظ کیلئے لاکھوں مختلف اقسام کی چڑیاں ہلاک کر دی گئیں۔
مقامی پلانٹ واچ ڈاگ کے مطابق ٹڈی دل پر قابو پانے کے ذمہ دار ادارے تنزانیہ پلانٹ ہیلتھ اینڈ پیسٹی سائیڈ اتھارٹی نے گزشتہ ہفتے کے دوران شمالی علاقے مانیارا میں 50 لاکھ کے لگ بھگ مختلف اقسام کی چڑیوں کو ہلاک کیا، جس کیلئے ڈرون اور دیگر طیارے استعمال کئے گئے ۔ پلانٹ ہیلتھ اینڈ پیسٹی سائیڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ملک کے دیگر علاقوں میں فصلوں کو بچانے کیلئے چڑیوں کی یلغار کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔