تری پورہ ،بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مسلمان شہری جاں بحق

تری پورہ ،بھارتی فورسز کی فائرنگ  سے مسلمان شہری جاں بحق

اگرتلا (اے پی پی)بھارتی ریاست تری پورہ میں بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 48 سالہ مسلم شہری جاں بحق ہو گیا۔

 کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بارڈر سکیورٹی فورس  نے سرحدی علاقے سونامورا میں عالمگیر حسین کو مویشیوں کا سمگلر قرار دے کر گولی ماری، مقامی لوگوں نے اسے زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ مقتول عالمگیر کے بیٹے محمد علی نے میڈیا کو بتایا کہ بی ایس ایف کے اہلکار مویشیوں کے سمگلروں کا پیچھا کر رہے تھے ، انہوں نے بلاوجہ عالمگیر پر فائرنگ کی ۔ انہوں نے واقعہ کی مکمل تحقیقات اور عالمگیر کی موت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں