سری لنکن صدر پر قتل کی سازش کا الزام عائد کرنے پر وزیر کھیل برطرف

سری لنکن صدر پر قتل کی سازش کا الزام  عائد کرنے پر وزیر کھیل برطرف

کولمبو (اے ایف پی)صدر رانیل وکرما سنگھے پر قتل کرانے کی سازش کا الزام عائد کرنے پر سری لنکا کے وزیر کھیل کو برطرف کر دیا گیا۔

 نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر کھیل روشنراناسنگھے نے پارلیمنٹ سے خطاب میں الزام لگایاکہ اگر انہیں قتل کیا گیا تو اس کے ذمہ دار صدر وکرما سنگھے ہوں گے ، وہ کرکٹ بورڈ میں کرپشن کے خاتمے کی ان کی کوششوں کی وجہ سے انہیں قتل کرانا چاہتے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق روشن راناسنگھے کو کابینہ کے اجلاس کے بعد برطرف کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں