جزیرہ سماٹرا میں سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ سے 2 افراد ہلاک، 10 لاپتا

جزیرہ سماٹرا میں سیلاب  و لینڈ سلائیڈنگ سے 2 افراد ہلاک، 10 لاپتا

جکارتہ (اے ایف پی)انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا کے جنوب میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے 2 افراد ہلاک، 10 لاپتا ہو گئے ۔

نیوز ایجنسی کے مطابق مقامی ریسکیو حکام نے بتایا کہ کئی روز سے جاری طوفانی بارشوں کے باعث شدید سیلاب میں درجنوں مکانات بہہ گئے ، ایک ہوٹل تباہ ہو گیا۔ لینڈ سلائیڈنگ سے جھیل توبا کی قریبی بستیاں بری طرح متاثر ہوئیں، لاپتا افراد میں بچے بھی شامل ہیں، ان کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں