سائبیریا: برفانی طوفان،درجہ حراست منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا

سائبیریا: برفانی طوفان،درجہ حراست  منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا

ماسکو (رائٹرز)روسی علاقے سائبیریا کے کئی علاقوں میں شدید برفانی طوفان کے باعث درجہ حراست منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، دارالحکومت ماسکو میں بھی ریکارڈ برفباری ہوئی ۔

سائبیریا کے علاقائی موسمی سٹیشنوں کے مطابق جمہوریہ سخا کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم جبکہ دارالحکومت یاقوتسک کا درجہ حرارت منفی 48 سینٹی گریڈ رہا۔ ادھر ماسکو ایئرپورٹ کا رن وے شدید برفباری کے باعث برف سے ڈھک گیا، جس کے نتیجے میں پانچ پروازیں منسوخ جبکہ 54 تاخیر کا شکار ہو گئیں، گزشتہ روز ماسکو کا درجہ حرارت منفی 18 ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں