جنوبی بھارت ، سمندری طوفان سے پانچ افراد ہلاک، بجلی کا نظام درہم برہم

جنوبی بھارت ، سمندری طوفان سے  پانچ افراد ہلاک، بجلی کا نظام درہم برہم

نئی دہلی (نیوز ایجنسیاں)جنوبی بھارت میں سمندری طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ۔۔۔

 شدید بارشوں سے چنئی شہر پانی میں ڈوب گیا، ایئرپورٹ  کا رن وے پانی میں ڈوبنے سے پروازیں منسوخ ہو گئیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق تیز ہواؤں اور شدید بارش سے تامل ناڈو میں بجلی کی فراہمی کا نظام معطل ہو گیا، چنئی شہر سے ٹرین سروس منسوخ کر دی گئی، تعلیمی ادارے 2 روز کیلئے بند کر دیئے گئے ۔سمندری طوفان کے باعث آندھرا پردیش میں بھی سکول بند ہیں، خلیج بنگال میں بننے والے سمندری طوفان میچانگ کے باعث ریاست تامل ناڈو، آندھرا پردیش اور اوڑیسہ میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ، طوفان کے آج بھارت کے جنوبی ساحلوں سے ٹکرانے کا امکان ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں