موریطانیہ :کرپشن پر سابق صدر محمد ولد عبد العزیز کو پانچ سال قید
نواکشوط (اے ایف پی)موریطانیہ کی عدالت نے کرپشن کے الزام میں سابق صدر محمد ولد عبد العزیز کو پانچ سال قید کی سزا سنا دی۔
سابق صدر محمد ولد عبد العزیز، 2 سابق وزرائے اعظم سمیت 10 ممتاز شخصیات کو غیر قانونی اثاثے بنانے ، اختیارات کے ناجائز استعمال ، منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا ہے ، ان کے خلاف جنوری میں مقدمات کی سماعت ہوئی، گزشتہ عدالت نے سابق صدر کو پانچ سال قید کی سزا سنائی، ان کے تمام غیرقانونی اثاثے ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔نیوز ایجنسی کے مطابق 66 سالہ محمد ولد عبد العزیز 2009 سے 2019 تک ماریطانیہ کے صدر رہے ، انہوں نے سزا پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔