عراق:امریکی ڈرون حملے میں پانچ ایران نواز جنگجو ہلاک

عراق:امریکی ڈرون حملے میں پانچ ایران نواز جنگجو ہلاک

بغداد (رائٹرز)عراق کے شمالی شہر کرکوک کے قریب امریکی ڈرون حملے میں پانچ جنگجو ہلاک ہو گئے ۔

 ایک امریکی فوجی افسر نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ اپنے دفاع میں کیا گیا، ہلاک جنگجو امریکی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہے تھے ۔ عراقی سکیورٹی ذرائع نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک جنگجوؤں کا تعلق ایران نواز ملیشیا سے تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں