کویت:دستاویزات میں جعلسازی پر مصری نرس کو 10 سال قید کی سزا

کویت:دستاویزات میں جعلسازی  پر مصری نرس کو 10 سال قید کی سزا

کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)کویت کی عدالت نے دستاویزات میں جعل سازی پر مصری نرس کو دس سال قید کی سزا سنا دی۔

مقامی میڈیا کے مطابق عدالت نے وزارت صحت میں تقریری کیلئے دستاویزات  میں جعل سازی پر مصری خاتون کو پانچ سال کے دوران وصول غیر مستحق تنخواہ 21 ہزار  دینا ر کے برابر جرمانہ بھی کیا، نرس کی تقرری میں تعاون کرنیوالے شخص کو پانچ ہزار دینار جرمانہ کیا۔ پراسیکیوٹرز نے دونوں ملزموں پر وزارت صحت میں ملازمت کیلئے سرکاری دستاویزات میں جعلسازی کے الزامات عائد کئے تھے ، تاہم دونوں نے استغاثہ کے عائد الزامات کی تردید کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں