امریکا، نیواڈا یونیورسٹی میں فائرنگ تین افراد ہلاک ، حملہ آور بھی مارا گیا

امریکا، نیواڈا یونیورسٹی میں فائرنگ   تین افراد ہلاک ، حملہ آور بھی مارا گیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی شہر لاس ویگاس کی یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ، ایک زخمی ہوگیا،پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔

لاس ویگاس کے شیرف نے میڈیا کو بتایا کہ حملے کے وقت طلبہ کھیلوں اور کھانے پینے میں مصروف تھے ، پولیس ذرائع نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ حملہ آور سفید فام ، اس کی عمر 60 سال سے زائد اور وہ سابق کالج پروفیسر تھا، اس نے نیواڈا یونیورسٹی میں ملازمت کی درخواست دی تھی مگر اسے انکار کر دیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں