دنیا غزہ میں فوری جنگ بندی کو ترجیح نہیں دے رہی ، سعودی وزیر خارجہ

دنیا غزہ میں فوری جنگ بندی کو ترجیح  نہیں دے رہی ، سعودی وزیر خارجہ

واشنگٹن (نیوز ایجنسیاں ،مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ دنیا غزہ میں فوریجنگ بندی کو ترجیح نہیں دے رہی ۔۔۔

 انہوں نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ کیساتھ عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارا پیغام مربوط اور واضح ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ ہم فوری جنگ بندی کو ضروری سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس تنازع میں پریشان کن حقیقت یہ ہے کہ تنازعات اور لڑائی کے خاتمے کو بین الاقوامی برادری اولین ترجیح نہیں سمجھ رہی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں