اجتماع کی آزادی کا احترام چاہتے ہیں،دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئیں:امریکا

اجتماع کی آزادی کا احترام چاہتے  ہیں،دھاندلی کے الزامات کی  تحقیقات ہونی چاہئیں:امریکا

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا نے اجتماع کی آزادی کے احترام کا مطالبہ کیا ہے ۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے جب پاکستانی پولیس کی جانب سے عوامی اجتماعات کے خلاف نوآبادیاتی دور کے قانون کے استعمال کے بارے میں پوچھا گیا ۔۔۔

تو انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم دنیا میں کہیں بھی اجتماع کی آزادی کا احترام کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں،ملر نے دھاندلی کے الزامات تحقیقات کے لئے امریکی مطالبات کو دہرایا تاہم انہوں نے اسے مسابقتی الیکشن قراردیا،انہوں نے کہا ہم سمجھتے ہیں کہ دھاندلی کے الزامات کی مکمل چھان بین کی ضرورت ہے ،بلاشبہ یہ ایک مسابقتی الیکشن تھا جس میں لوگ اپنی پسند کا استعمال کرنے کے قابل تھے ، انہوں نے کہاہم جمہوری عمل کا احترام کرتے ہیں اور حکومت بننے کے بعد ہم اس کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں