امریکا کی بدنام زمانہ گوانتانامو جیل میں قید 2افغان شہری 22 برس بعد رہا، کابل پہنچ گئے

امریکا کی بدنام زمانہ گوانتانامو جیل  میں قید 2افغان شہری 22 برس  بعد رہا، کابل پہنچ گئے

کابل ، اسلام آباد (اے پی ،مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی بدنام زمانہ گوانتانامو جیل میں 22 برس قید کے بعد دو افغان شہری افغانستان واپس پہنچ گئے ۔

 کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبد المتین کے مطابق ملا عبدالظاہر صابر کا تعلق صوبہ لوگر سے ہے ۔انہیں امریکی فورسز نے 10 مئی 2002 کو گرفتار کیا تھا۔ ملا عبدالظاہر صابر کو گوانتانامو میں 17 سال جیل میں گزارنے کے بعد 2017 میں عمان منتقل کردیا گیا تھا۔افغانستان واپس پہنچنے والے دوسرے شہری عبدالکریم ہیں جو صوبہ خوست کے ضلع تنڑیو کے رہائشی ہیں۔ انہیں حکومت پاکستان نے 2002 میں گرفتار کیا تھا اور چند ماہ بعد امریکی افواج کے حوالے کر دیا تھا۔14 سال گوانتانامو جیل میں گزارنے کے بعد انہیں بھی عمان منتقل کر دیا گیا تھا۔2017 سے دونوں افغان شہری عمان حکومت کی کڑی نگرانی میں وہاں مقیم تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں