برازیلی صدر کے خلاف بغاوت کے الزام میں کرنل گرفتار

 برازیلی صدر کے خلاف بغاوت  کے الزام میں کرنل گرفتار

برازیلیہ(رائٹرز)برازیل کی فوج کا کرنل امریکا سے واپسی پر فوجی بغاوت کی تحقیقات میں گرفتار کر لیا گیا ۔

کرنل نیتو پر الزام ہے کہ انہوں نے سابقہ صدر یائر بولسو اور ان کے ساتھیوں کے ہمراہ سازش کرتے ہوئے موجودہ صدر کے خلاف بغاوت کی منصوبہ بندی  کی تھی۔ وفاقی پولیس نے عدالت عالیہ کے جج کی  ہدایات پر ایک سابق وزیر اور اعلیٰ فوجی عہدیداروں سمیت کرنل کے بعض قریبی ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں