2سال کے دوران روسی حملوں میں 31 ہزار فوجی ہلاک ہوئے :یوکرینی صدر

2سال کے دوران روسی حملوں میں 31  ہزار فوجی ہلاک ہوئے :یوکرینی صدر

کیف(مانیٹرنگ ڈیسک )یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ 2سال کے دوران روسی حملوں میں 31ہزار فوجی ہلاک ہو چکے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق’’ یوکرین سال 2024 ‘‘فورم سے خطاب کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ یہ نقصان یوکرین کیلئے ایک عظیم قربانی ہے ۔ انہوں نے کہا یوکرین کے زیر قبضہ علاقوں میں دسیوں ہزار افراد جانیں   گنوا چکے تاہم جنگ ختم ہونے تک درست اعداد و شمار معلوم نہیں ہو سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ان میں سے کتنے قتل ہوئے ؟، تشدد کیا گیا، یا جلاوطن کیے گئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں