67 سالہ تاماس سولیوک ہنگری کے صدر منتخب ،سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی توثیق

67 سالہ تاماس سولیوک  ہنگری کے صدر منتخب ،سویڈن  کی نیٹو میں شمولیت کی توثیق

بڈاپسٹ(اے ایف پی)67 سالہ تاماس سولیوک ہنگری کے صدر منتخب ہو گئے ۔دوسری جانب ہنگری کی پارلیمنٹ نے سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی توثیق کر دی۔

اے ایف پی کے مطابق ہنگری کی پارلیمنٹ نے پہلی خاتون صدر کاتالین نوواک کے استعفے کے  بعد ان کی جگہ تاماس سولیوک کو صدر منتخب کیا۔یاد رہے بچوں سے زیادتی کے مقدمے میں سزا یافتہ شخص کو معاف کر نے پر سابق خاتون صدر پر شدید تنقید کی گئی تھی جس پر وہ مستعفی ہو گئی تھیں۔ علاوہ ازیں ہنگری کی پارلیمنٹ نے سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی توثیق کر دی۔ ہنگری کے صدر کے دستخط کے بعد سویڈن نیٹو کا 32واں رکن ملک بن جائے گا۔ہنگری نے سب سے آخر میں نیٹو اتحاد میں سویڈن کی شمولیت کی توثیق کی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں