روس کا یکم مارچ سے پٹرول کی برآمدات پر 6ماہ کی پابندی عائد کرنے کااعلان

روس کا یکم مارچ سے پٹرول  کی برآمدات پر 6ماہ کی  پابندی عائد کرنے کااعلان

ماسکو(شِنہوا)روس نے یکم مارچ سے پٹرول کی برآمدات پر چھ ماہ کی پابندی عائد کرنے کااعلان کر دیا ہے ۔

 نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک کے ترجمان نے منگل کو صحافیوں کوبتایاکہ اس اقدام کا مقصد بہار اور موسم گرما میں طلب میں اضافے کو پورا کرنا ہے ،ایک اور ممکنہ اقدام کے تحت سٹاک ایکسچینج میں ڈیزل کی فروخت کی شرح کو 16 فیصد تک بڑھایاجائے گا،پابندی کا اطلاق یوریشین اکنامک یونین میں شامل ممالک پر نہیں ہوگا۔ یاد رہے روس نے پٹرول کی برآمدات پر پہلے بھی 21 ستمبر سے 17 نومبر 2023 تک پابندی عائد کی تھی ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں