افغانستان کے شہر قندھار سے بھارتی دہشتگرد گرفتار

افغانستان کے شہر قندھار  سے بھارتی دہشتگرد گرفتار

کابل (آئی این پی )بھارت کے ایک بار پھر خطے میں دہشتگردی پھیلانے کے ثبوت منظر عام پرآگئے ، افغانستان سے بھارتی دہشتگرد کو گرفتارکرلیاگیا۔ 29 فروری کو افغانستان کے شہر قندھار سے بھارتی دہشتگرد ثناالاسلام کوگرفتار کیا گیا ۔۔۔

 ثناالاسلام کا تعلق بھارت کے شہر کیرالہ سے ہے اور یہ تاجکستان کے راستے افغانستان میں داخل ہوا۔ افغانستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے بھارتی دہشتگرد کو آئی ایس آئی ایس سے تعلق اور رابطہ ہونے کے جرم میں گرفتار کیا ، بھارتی شہری ثنا الاسلام نے تحقیقات کے دوران آئی ایس آئی ایس کے ساتھ رابطے کا اعتراف کیا ۔ ثناالاسلام نے بھارتی افسروں کے حکم پر افغانستان آنے کا بھی اعتراف کیا ، 2016 میں بھی ایک بھارتی خاتون آئی ایس آئی ایس کے لیے کام کرنے کے جرم میں گرفتار کی گئی تھی۔ نومبر 2019 میں بھی آئی ایس آئی ایس کے لیے کام کرنے والی 10 بھارتی خواتین ننگرہار سے گرفتار ہوئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں