امریکی جیل میں اسرائیلی سفارت کار کے بیٹے کی قیدی کے ہاتھوں پٹائی

امریکی جیل میں اسرائیلی سفارت کار  کے بیٹے کی قیدی کے ہاتھوں پٹائی

فلوریڈا (آئی این پی )اسرائیلی سفارت کار کے بیٹے کی امریکی جیل میں قیدی کے ہاتھوں پٹائی ہو گئی۔۔۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے سفارت کار کا 19 سالہ بیٹا ایور اہام گل امریکی ریاست فلوریڈا کی جیل میں قید کی سزا کاٹ رہا ہے ۔حکام کے مطابق قیدی نے اسرائیلی سفارت کار کے بیٹے کے منہ پرگھونسے برسا دئیے جس سے وہ زخمی ہوگیا۔میامی میں اسرائیلی قونصل خانے میں تعینات سفارتی اہلکار کے بیٹے کو پولیس اہلکار کو زخمی کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔امریکی عدالت نے سفارت کار کے بیٹے کو سفارتی استثنیٰ دینے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں