ملائشیا :اسرائیل مخالف بائیکاٹ مہم، مغربی کمپنیوں کی آمدنی میں کمی

ملائشیا :اسرائیل مخالف بائیکاٹ  مہم، مغربی کمپنیوں کی آمدنی میں کمی

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملائشیا میں اسرائیل سے منسلک ہونے کے الزام کا سامنا کرنے والے معروف برانڈز کے بائیکاٹ کی مہم کے باعث ان کی آمدنی میں کمی دیکھی جا رہی ہے ۔

عرب نیوز کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد ملائشیا میں ان مشہور برانڈز کی مصنوعات کی مقامی مارکیٹ میں فروخت بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔امریکا کی سٹاربکس کافی چین نے مقامی ملائشین کمپنی برجایا فوڈز کے ہمراہ تسلیم کیا کہ بائیکاٹ سے اس کی آمدنی میں 40 فیصد کمی ہوئی ۔کمپنی کی آمدنی گزشتہ سال کی نسبت 6کروڑ20لاکھ ڈالر کم رہی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں