ماسکو:سینکڑوں افراد کی اپوزیشن رہنما ناوالنی کی قبر پر حاضری،خراج تحسین

ماسکو:سینکڑوں افراد کی اپوزیشن رہنما  ناوالنی کی قبر پر حاضری،خراج تحسین

ماسکو(اے ایف پی)سینکڑوں روسیوں نے گرفتاری کے خطرے کے باوجود جیل میں ہلاک ہونے والے روسی اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کی قبر پر حاضری دی اور ان کو خراج تحسین پیش کیا ۔

یاد رہے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے شدید ترین نقاد ناوالنی کی گزشتہ ماہ آرکٹک جیل کالونی میں موت ہو گئی تھی، جہاں وہ شدت پسندی کے الزامات میں 19 سال کی سزا کاٹ رہے تھے ، اے ایف پی کے مطابق ہفتے کی سہ پہر جنوبی ماسکو میں ان کی قبر پر سوگواروں کوقطار میں کھڑے دیکھا گیا ہے جن میں سے کچھ کی آنکھوں میں آنسو تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں