انڈیا: فصلوں کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ، کسانوں کا بدھ کو دہلی کی جانب مارچ کا اعلان

انڈیا: فصلوں کی قیمتیں بڑھانے  کا مطالبہ، کسانوں کا بدھ کو دہلی  کی جانب مارچ کا اعلان

ہریانہ (مانیٹرنگ ڈیسک)انڈیا میں فصلوں کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ کرنے والے کسانوں نے بدھ کو دارالحکومت دہلی کی جانب مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

خبر رساں ادارے کے مطابق کسانوں کی تحریک کے سربراہ جگجیت سنگھ ڈلیوال نے صحافیوں کو بتایا حکومت کے ساتھ مذاکرات کے متعدد دور ناکام ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔جگجیت سنگھ کا کہنا تھا6 مارچ کو ملک بھر سے کسان ٹرینوں ، بسوں اور ہوائی جہازوں کے ذریعے دہلی آئیں گے ۔علاوہ ازیں واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے سکھوں کی بڑی تعداد نے بھارتی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔سکھوں نے مودی سرکار کے خلاف نعرے لگائے اور بھارتی حکمرانوں کو کسانوں کا قاتل قرار دیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں