سویٹزرلینڈ:چاقو حملے میں 50 سالہ یہودی زخمی ،حالت تشویشناک

سویٹزرلینڈ:چاقو حملے میں 50  سالہ یہودی زخمی ،حالت تشویشناک

جنیوا(اے ایف پی)سوئٹزرلینڈ میں ایک لڑکے نے چاقو سے حملہ کر کے 50سالہ یہودی شخص کو شدید زخمی کر دیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زیورخ پولیس نے بتایا کہ چاقو کے حملے میں ایک آرتھوڈوکس یہودی شخص کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے ۔ پولیس نے 15 سالہ سوئس لڑکے کو حملہ آور ہونے کے شبہ میں جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا ۔ زیورخ پولیس نے اتوار کو کہا حملے کے بعد یہودی اداروں کے سامنے حفاظتی انتظامات بڑھا رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں