خاتون کا شوہر کی پسند سے ساڑھی پہننے سے انکار، جوڑا طلاق کیلئے تھانے پہنچ گیا

 خاتون کا شوہر کی پسند سے  ساڑھی پہننے سے انکار، جوڑا  طلاق کیلئے تھانے پہنچ گیا

آگرہ(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی شہر آگرہ میں شادی شدہ جوڑا ساڑھی سے شروع ہوئے جھگڑے پر تھانے پہنچ گیا، جوڑے نے ایک دوسرے کیخلاف ہراسگی کی شکایات درج کرواتے ہوئے طلاق کی درخواست دے ڈالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیپک نے آٹھ ماہ قبل یو پی کی لڑکی سے شادی کی تھی ، شادی کے بعد دیپک کی خواہش تھی کہ بیوی اس کی پسند کی ساڑھیاں پہنے لیکن وہ اپنی پسند کی ساڑھیاں پہننے پر بضد تھی جس کی وجہ سے ان کے درمیان آئے روز جھگڑے بڑھتے چلے گئے ۔جوڑے کا جھگڑا فیملی کاؤنسلنگ سنٹر جا پہنچا، جہاں کاؤنسلنگ کے باوجود جوڑا ساتھ رہنے پر رضامند نہ ہوسکا اور علیحدگی کیلئے پولیس سے رجوع کرلیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں