مقبوضہ کشمیر سے فوجی قانون ’’افسپا‘‘ کا خاتمہ زیر غور : وزیر داخلہ

مقبوضہ کشمیر سے فوجی قانون ’’افسپا‘‘ کا خاتمہ زیر غور : وزیر داخلہ

نئی دہلی (صباح نیوز)بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایک انٹرویومیں کہا ہے کہ مرکزی حکومت مقبوضہ کشمیر میں متنازعہ قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاور ایکٹ(افسپا)کو ختم کرنے پر غور کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کشمیر میں قانون و انتظام کی ذمہ داری پولیس کو سونپنے اور وہاں سے مسلح افواج کو واپس بلانے پر غور کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاپہلے جموں و کشمیر پولیس پر (صفحہ7بقیہ نمبر49)

بھروسہ نہیں کیا جاتا تھا لیکن آج وہ وہاں کارروائیوں کی قیادت کر رہی ہے ۔خیال رہے کہ بھارت کی شور ش زدہ شمال مشرقی ریاستوں میں بیشتر علاقوں سے افسپا کو بہت پہلے ہی ہٹایا جا چکا ہے لیکن جموں و کشمیر میں یہ اب بھی نافذ ہے ۔بھارتی وزیر داخلہ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں رہنے والے مسلم بھائی بھی بھارتی اور ہندو ستانی ہیں،آزاد کشمیر کو واپس حاصل کرنا ہر بھارتی اور کشمیری کا ہدف ہے ۔بھارتی سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں نے جموں وکشمیر سے افسپا کو ختم کرنے کے متعلق امیت شاہ کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے ۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے دیر آید، درست آید قرار دیا۔واضح رہے برطانوی نوآبادیاتی دور کا یہ متنازعہ قانون اب بھی برقرار ہے جس کے تحت کشمیر میں ہزاروں سیاسی کارکن ، نوجوان اورعام شہری جیلوں میں بند ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں