بھارتی انتخابات :کانگریس کا ثانیہ مرزا کو ٹکٹ جاری کرنے پر غور

بھارتی انتخابات :کانگریس کا ثانیہ مرزا کو ٹکٹ جاری کرنے پر غور

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ )انڈین ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کے حوالے سے انڈین میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ہو سکتا ہے ۔۔۔

وہ آنے والے لوک سبھا کے الیکشن میں آل انڈیامجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی کے خلاف میدان میں اتریں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق کانگریس ٹینس سٹار کو حیدر آباد سے میدان میں اتارنے پر غور کر رہی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق کانگریس ثانیہ مرزا کی شہرت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہر میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنا چاہتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں