کینیڈا :طلبا کی پڑھائی میں خلل ،فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک پر مقدمات دائر

کینیڈا :طلبا کی پڑھائی میں خلل ،فیس  بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک پر مقدمات دائر

اوٹاوا(اے ایف پی) کینیڈا کے چار سب سے بڑے سکول بورڈز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک ، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ اور ٹک ٹاک پر طلبا کی پڑھائی میں خلل ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمات دائر کر دئیے ۔۔۔

 سکول بورڈز کا کہنا تھا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ایسی ایپس تیار کرتے ہیں جن سے طلبا کی ذہنی صلاحیت متاثر ہوتی ہے اور ان کی توجہ پڑھائی سے ہٹ جاتی ہے ،ماہرین تعلیم نے افسوس کا اظہار کیا کہ سوشل میڈیا کے استعمال سے طلبا کے جارحانہ رویے میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں