سعودی عرب کا سٹیٹ بینک میں ڈپازٹس 3 سے بڑھا کر 5 ارب ڈالر کرنیکا کا فیصلہ

سعودی  عرب  کا  سٹیٹ  بینک  میں  ڈپازٹس  3  سے  بڑھا  کر  5  ارب  ڈالر  کرنیکا  کا  فیصلہ

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) سعودی عرب نے پاکستان کے مرکزی بینک میں ڈپازٹس کو 3 ارب ڈالر سے بڑھا کر 5 ارب ڈالر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سی ای او سعودی عریبیہ ہولڈنگ کمپنی محمد القحطانی نے ایک بیان میں کہا پاکستان اور سعودی عرب  نے 5 ارب ڈالرکے سرمایہ کاری منصوبے پرعمل درآمدتیزکردیا ہے ، وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اور ولی عہد سے ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔محمد القحطانی نے کہا سعودی عرب سٹیٹ بینک میں ڈپازٹس 3 ارب سے بڑھاکر 5 ارب ڈالرکرے گا، سعودی عرب آئل ریفائنری اور تانبے کی کانوں میں سرمایہ کاری کرے گا، سعودی عرب کے یہ اقدامات گزشتہ طے پائے گئے وسیع سمجھوتے کاحصہ ہیں۔محمد القحطانی کا کہنا تھا سعودی عرب پاکستان میں 21 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے لیے بات چیت کر رہاہے ، اس منصوبے کے تحت تانبے کی کان پر 7 ارب ڈالر اور آئل ریفائنری پر 14ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا سعودی عرب کی یہ سرمایہ کاری پاکستان سے اقتصادی تعلقات بڑھانے کا مثبت اقدام ہے ، اس سرمایہ کاری سے پاکستان میں ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔محمد القحطانی کا کہنا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے ان سمجھوتوں کوپاک سعودی تعلقات کے لیے تاریخی سنگ میل قراردیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں