منی پور :بھارتی فوج کی گاڑی نے شہری کو کچل کر ہلاک کردیا

منی پور :بھارتی فوج کی گاڑی نے شہری کو کچل کر ہلاک کردیا

امپھال،مہاراشٹر (اے پی پی)بھارتی فورسز جموں و کشمیر اور بھارت کی شورش زدہ ریاستوں میں ایک حکمت عملی کے تحت عام شہریوں کو نشانہ بنارہی ہیں اوراسی حکمت عملی کے تحت بھارتی فوج کی گاڑی نے منی پور میں ایک شہری کوجان بوجھ کر کچل کر ہلاک کر دیا ۔۔۔

واقعہ سیناپتی ڈسٹرکٹ کونسل میں اس وقت پیش آیا جب 16 آسام رائفلز کی گاڑی نے 21سالہ مہینگم ہورم کو ٹکر مار دی، مہینگم کی جائے وقوعہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ فوجی ٹرک وہاں سے فرار ہوگیا،مہینگم کی بیوی نے گزشتہ روز ہی ایک بچے کو جنم دیا تھا،یہ معلوم ہونے پر کہ گاڑی آسام رائفلز کی ہے اور وہ موقع سے فرار ہو گئی ہے ، لوگوں کی ایک بڑی تعداد پولیس سٹیشن جمع ہو گئی اور بھارتی فوج کے خلاف نعرے لگائے ۔دریں اثنا بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہرپونے میں واقع ساوتری بائی پھولے یونیورسٹی میں ہندو انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشدکے غنڈوں نے نام نہاد لو جہادکابہانہ بناکر ایک مسلمان طالب علم پر وحشیانہ حملہ کیا،حملے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندو انتہاپسند طالب علم پر ہاسٹل  واپس آتے ہوئے حملہ کررہے ہیں۔سابق آئی پی ایس افسر عبدالرحمن نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد مجرموں کو گرفتارکرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں