عمرہ ویزا اب 3ماہ کے لیے جاری کیا جارہا :سعودی حکام

عمرہ ویزا اب 3ماہ کے لیے  جاری کیا جارہا :سعودی حکام

مکہ مکرمہ(اے پی پی)سعودی وزارت حج و عمرہ نے 3 ماہ کیلئے جاری ہونے والے عمرہ ویزے کی مدت کے بارے میں وضاحت کی ہے ۔

عکاظ اخبار کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ عمرہ ویزا اب 3 ماہ کیلئے  جاری کیا جارہا ہے اور اس کی میعاد ویزے کے اجرا سے شروع ہوجائے گی۔ادھر سعودی حکام نے حج سیزن کیلئے مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ میں زائرین کی آمد کے پیش نظر عمرہ زائرین کے ویزوں کی میعاد ختم ہونے کی آخری تاریخ 15 ذی قعدہ کی منظوری دی ہے ۔واضح رہے کہ پہلے عمرہ سیزن 29 ذی قعدہ کو ختم ہوتا تھا۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں