ضرورت مند ممالک کو دی جانیوالی سعودی امداد کی مالیت129 ارب ڈالر

 ضرورت مند ممالک کو دی جانیوالی  سعودی امداد کی مالیت129 ارب ڈالر

ریاض(صباح نیوز)سعودی عرب کے امدادی پلیٹ فارم سعودی ایڈ پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ انتہائی ضرورت مند ممالک کو دی جانے والی امداد کی مالیت483.75 ارب ریال (129 ارب ڈالر) ہوگئی ہے ۔

العربیہ کے مطابق عطیہ دہندگان کے ذریعے فراہم کی جانے والی یہ امداد بین الاقوامی سطح پر سعودی عرب کی کوششوں کو اجاگر کرتی ہے ۔ یہ امداد گرانٹس کی شکل میں دی جانے والی نقدی، خیرات اور نرم قرض کی شکل میں فراہم کی جاتی ہے ۔سعودی امداد سے مستفید ہونے والوں میں 5 ممالک سرفہرست ہیں، سب سے زیادہ امداد لینے والا ملک مصر ہے جس نے 32 ارب ڈالر کی امداد وصول پائی، 26 ارب ڈالر کے ساتھ یمن دوسرے نمبر پر ہے ۔تیسرے نمبر پر پاکستان ہے جسے 12.778 ارب ڈالر فراہم کئے گئے ، شام 7.332 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ ، پانچویں نمبر پر عراق ہے جس نے 7.330 ارب ڈالر کے لگ بھگ امداد پائی جبکہ فلسطین 5.258 ارب ڈالر امداد کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں