نئی دہلی میں برقع پوش مسلم خواتین کو کیفے میں داخلے سے روک دیا گیا

نئی دہلی میں برقع پوش  مسلم خواتین کو کیفے میں  داخلے سے روک دیا گیا

نئی دہلی (اے پی پی)نئی دہلی میں برقع پوش مسلمان خواتین کو کھانا کھانے کیلئے کیفے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا،متاثرہ مسلم خواتین نے کہا کہ انہیں جنوبی دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے قریب ایک کیفے میں داخل ہونے سے روکا گیا۔۔۔

یہ واقعہ نیو فرینڈز کالونی کے ماربیا کیفے میں اس وقت پیش آیا جب وہ دوپہر کے کھانے کے وقت وہاں گئیں،انہوں نے کہا کیفے کے عملے نے ہمیں روک کر پوچھا کہ کیا ہمارے پاس ریزرویشن ہے جس پر ہم نے نفی میں جواب د یتے ہوئے کہاکہ ہم ابھی ٹیبل بک کرائیں گے ، اس کے بعد عملے نے ہمیں بتایا کہ کیفے میں برقع کی اجازت نہیں ، ہم حیران رہ گئیں اور اس سے بحث کیے بغیر وہاں سے چلی گئیں ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں