امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے بل کی منظوری دیدی

امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر  پابندی کے بل کی منظوری دیدی

واشنگٹن (اے ایف پی )کانگریس کے بعد امریکی سینیٹ نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی کے بل کی منظوری دیدی ۔

جس کے تحت ٹک ٹاک کو اپنی چینی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس سے علیحدگی اختیار کرنے یا امریکی مارکیٹ سے نکل جانے میں سے کسی ایک آپشن کو اختیار کرنا پڑے گا۔ ٹک ٹاک انتظامیہ نے اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے  ہوئے کہاکہ پابندی آزادیٔ اظہارِ رائے کے خلاف ہو گی۔امریکا میں ٹک ٹاک کے پبلک پالیسی شعبے کے سربراہ مائیکل بیکر مین نے کہا کہ جب اس بل پر دستخط ہو جائیں گے تو ہم اس کے خلاف عدالتوں میں جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں