عراق :جنس تبدیل کرانے پر 3 ،ہم جنس پرستی پر 15 سال قید کا قانون منظور

عراق :جنس تبدیل کرانے پر  3 ،ہم جنس پرستی پر 15 سال  قید کا قانون منظور

بغداد(دنیا نیوز)عراقی پارلیمنٹ نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دینے کا بل منظور کرلیا۔ عراق میں اب ہم جنس پرستی کا ارتکاب کرنے والوں کو 10 سے 15 سال تک سزا ہو سکتی ہے۔

بل میں ٹرانسجینڈرز سے متعلق بھی شق شامل ہے ۔جنس تبدیل کرانے پر ایک سے 3 سال تک سزا ہوگی۔ دوسری جانب عراق میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس قانون کو ہم جنس پرست افراد کے خلاف کیے گئے اقدامات میں ایک مزید سیاہ دھبے کا اضافہ قرار دیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں