اننت امبانی اپنی نئی نویلی دلہن سمیت 3 دن بغیر رابطے کے سمندر میں گزاریں گے

اننت امبانی اپنی نئی نویلی دلہن سمیت 3 دن بغیر رابطے کے سمندر میں گزاریں گے

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)ہندوستان کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور ان کی اہلیہ رادھیکا مرچنٹ کے لیے اٹلی سے جنوبی فرانس کیلئے ایک لگژری کروز کا اعلان کیا گیا ہے جس میں کئی بڑے لوگوں کے نام بھی شامل ہیں۔

 کروز پر پرائیویسی سب سے اہم ہو گی ، جوڑا اپنے مہمانوں کے ساتھ تین دن کا سفر کرے گا مگر اس دوران وہ موبائل فون کا استعمال نہیں کریں گے ۔یہ بحری تقریب بھی تین دن تک جاری رہے گی جو 29 مئی سے شروع ہو کر یکم جون کو سوئٹزرلینڈ میں اختتام پذیر ہو گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں