پاپوا نیوگنی میں خطرناک لینڈ سلائیڈنگ سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ

پاپوا نیوگنی میں خطرناک لینڈ سلائیڈنگ  سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ

پورٹ مورسبی(اے ایف پی )پاپوا نیوگنی کے پہاڑی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کئی گھر دب گئے ،سینکڑوں رہائشیوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیاجا رہا ہے ۔

سرکاری حکام نے بتایا کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اینگا صوبے میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ،اس وقت علاقے کے رہائشی سوئے ہوئے تھے ۔ حادثے میں 6 گاؤں متاثر ہوئے ہیں ، ابتک 3 لاشیں نکالی جا چکی ہیں ، خدشہ ہے کہ سینکڑوں لاشیں ملبے تلے دفن ہو سکتی ہیں، حقیقی تعداد واضح ہونے میں کئی دن یا ہفتے لگ سکتے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں