امریکا کی جانب سے سعودیہ کومخصوص اسلحے کی فروخت پر پابندی کا خاتمہ متوقع

امریکا کی جانب سے سعودیہ  کومخصوص اسلحے کی فروخت پر  پابندی کا خاتمہ متوقع

واشنگٹن (رائٹرز) امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت پر عائد پابندی کا جلد خاتمہ متوقع ہے۔

امریکی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق واشنگٹن سعودیہ کو اشارہ دے چکا ہے کہ وہ پابندی ہٹانے کیلئے تیار ہے ۔واضح رہے 2018 میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل اور 2021 میں یمن میں حوثیوں کے خلاف سعودی عرب کی جانب سے بمباری میں شہریوں کی ہلاکت پر مخصوص ہتھیاروں کی فروخت کو منجمد کر دیا گیا تھا ۔ادھر امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جوہری توانائی، سلامتی اور دفاعی تعاون پر معاہدوں کیلئے بات چیت آخری مراحل میں داخل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں