بھارت اور مالدیپ کے درمیان آزاد تجارت کا بڑا معاہدہ جلد متوقع

بھارت اور مالدیپ کے درمیان  آزاد تجارت کا بڑا معاہدہ جلد متوقع

نئی دہلی(آئی این پی)مالدیپ کے وزیر تجارت محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت اور مالدیپ کے درمیان آزاد تجارت کا بڑا معاہدہ جلد متوقع ہے۔

انہوں نے دارالحکومت مالے میں میڈیا کو بتایا کہ مالدیپ زیادہ سے زیادہ ملکوں سے آزاد تجارت کا معاہدہ کرنا چاہتا ہے ۔بھارت اور مالدیپ ایشیا فری ٹریڈ ایگریمنٹ سے پہلے ہی جڑے ہوئے ہیں۔ اب آزاد تجارت کا دو طرفہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ نومبر 2023 میں بھارتی وزیر اعظم کے لکشادویپ کے دورے کا تمسخر اڑانے پر بھارت اور مالدیپ کے تعلقات کشیدہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں