پاپوا نیو گنی :مٹی کے تودے گرنے سے 670 سے زائد افراد ہلاک

پاپوا نیو گنی :مٹی کے تودے گرنے  سے 670 سے زائد افراد ہلاک

پورٹ مورسبی(اے ایف پی)پاپوا نیو گنی میں بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے سے 670 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

اقوام متحدہ کی ہجرت ایجنسی کے نمائندے سرہان اکٹوپراک نے کہا صوبہ اینگا میں ایک گاؤں مکمل طور پر مٹ گیا،جمعہ کی صبح لینڈ سلائیڈنگ نے تقریباً150 مکانات تباہ ہو گئے ،گھروں کے اندر سوئے ہوئے سینکڑوں لوگ مٹی کے تودوں تلے دب کر رہ گئے ۔لوگ اپنے پیاروں کو ملبے تلے تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں