سوڈان:سرکاری فوج اور نیم فوجی دستوں میں جھڑپیں، 134 ہلاک

سوڈان:سرکاری فوج اور نیم فوجی  دستوں میں جھڑپیں، 134 ہلاک

خرطوم(اے ایف پی)سوڈان میں سرکاری فوج اور نیم فوجی دستوں میں جھڑپوں کے باعث مغربی سوڈان کے شہردارفور کے علاقے میں الفشر کے ایک ہی ہسپتال میں 134 افراد کی موت ہوگئی۔

واضح رہے سوڈانی آرمی چیف عبدالفتاح البرہان کے ماتحت باقاعدہ فوج اور ان کے سابق نائب محمد حمدان ڈگلو کی زیر قیادت نیم فوجی فورسز کے درمیان ایک سال سے زائد عرصے سے جنگ جاری ہے ۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ جنگ کے باعث 10 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں