بنگلہ دیش :مٹی سے سونا نکلنے کی افواہ زمین کھودنے والوں کا ہجوم کنٹرول کیلئے دفعہ 144 نافذ

بنگلہ دیش :مٹی سے سونا نکلنے کی افواہ  زمین کھودنے والوں کا ہجوم  کنٹرول کیلئے دفعہ 144 نافذ

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش میں مٹی سے سونا نکلنے کی افواہ پر زمین کھودنے والوں کا ہجوم لگ گیا جسے کنٹرول کرنے کیلئے انتظامیہ کو دفعہ 144 کا نفاذ کرنا پڑا ۔

ضلع ٹھاکر کے ایک گاؤں میں اینٹوں کے بھٹہ پر سونا نکلنے کی افواہ پر لوگوں کا رش لگ گیا، قریبی اضلاع کے لوگ بھی پہنچ گئے جس کے باعث انتظامیہ کو کارروائی کرنا پڑی ۔ضلعی افسر رقیب الحسن کا کہنا تھا ممکن ہے کسی کو مٹی سے سونے کا کوئی ٹکڑا ملا ہو جس کے بعد افواہ پھیل گئی تاہم کسی شخص کو سونا ملنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں