سوڈان :نیم فوجی دستوں کا حملہ کم از کم 104 افراد ہلاک

سوڈان :نیم فوجی دستوں کا حملہ کم از کم 104 افراد ہلاک

پورٹ سوڈان(اے ایف پی) وسطی سوڈان کے ایک گاؤں پر نیم فوجی دستے کے حملے میں کم ازکم 104 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ۔

جمہوریت کے حامی کارکنوں کی ایک مقامی کمیٹی نے کہا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز نے بدھ کے روز ریاست الجزیرہ کے گاؤں ود النورا پر بھاری توپ خانے سے حملہ کیا۔ ان کا کہنا تھا نیم فوجی دستوں کے حملے کے باعث بڑے پیمانے پر لوگوں نے نقل مکانی کی ہے ، مرنے والوں اور زخمیوں کی مصدقہ تعداد کا انتظار کر رہے ہیں۔واضح رہے ایک سال سے زائد عرصہ سے سوڈان میں سرکاری فوج اور نیم فوجی دستوں میں جھڑپیں معمول ہیں ،لڑائی میں ہزا ر وں افراد ہلاک ہو چکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں