مودی کابینہ:آزادی کے بعد پہلی بار کوئی مسلمان وزیر نہیں

مودی کابینہ:آزادی کے بعد  پہلی بار کوئی مسلمان وزیر نہیں

نئی دہلی (اے پی پی)تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے والے مودی کی 71 رکنی کابینہ میں بھارت کی آزادی کے بعد پہلی بار ایک بھی مسلمان شامل نہیں ۔

 میڈیا کے مطابق لوک سبھا ا نتخابات میں این ڈی اے اتحاد کے ٹکٹ پر ایک بھی مسلمان امیدوار کامیاب نہیں ہوا جبکہ حالیہ انتخابات میں کل 24 مسلمان ارکان منتخب ہوئے ۔ یاد رہے مودی کی 2014 کی کابینہ میں نجمہ ہیبت اللہ جبکہ 2019 میں مختار  عباس نقوی کو وزارت کا قلمدان سونپا گیا تھا ۔ادھر مودی کی حلف برداری کا جشن منانے کے دوران آتش بازی سے پارٹی دفتر میں آگ لگ گئی،فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں