اسرائیلی حملے ،40فلسطینی ،حزب اللہ کے 3ارکان شہید

اسرائیلی حملے ،40فلسطینی ،حزب اللہ کے 3ارکان شہید

غزہ ،بیروت ،عمان(اے ایف پی)اسرائیل نے تازہ حملوں میں 40فلسطینیوں کو شہید کردیا جبکہ شمال مشرقی لبنان میں ٹینکروں کے قافلے کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے 3 ارکان جاں بحق ہو گئے ۔۔۔

حزب اللہ نے لبنان کی حدود میں اسرائیلی ڈرون طیارہ مار گرایا،امریکانے فلسطینیوں کیلئے 404ملین ڈالرز کی امداد کا اعلان کردیا ۔تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے غزہ اور رفح میں 24گھنٹے کے دوران حملوں 40فلسطینیوں کو مارڈالا جسکے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 37ہزار164ہوگئی ۔اسرائیلی طیاروں نے لبنان کے جنوب مشرقی حصے میں شام کے ساتھ سرحد پر واقع ضلع ہرمیل کے گاؤں میں فضائی حملوں کے دوران حزب اللہ کے 3ارکان کو مارڈالا ۔لبنان کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ منگل کو ملک کے جنوب میں اسرائیلی حملے میں ایک شہری مارا گیا، مقامی پانی کی کمپنی نے کہا کہ وہ ایک ملازم تھا ۔ اسرائیلی فوجی ذرائع نے اپنا ہمیس ڈرون گرائے جانے کی تصدیق کرتے کہاکہ حزب اللہ پر حملے اس واقعہ کے بعد کئے گئے ۔اردن میں فلسطین کیلئے ہونیوالی ہنگامی امدادی کانفرنس میں امریکی وزیرخاجہ انٹونی بلنکن نے امدادکا اعلان کرتے امریکی ناقدین سمیت دیگر ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ غزہ کے انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے رقم دیں۔ یہ وقت ہے کہ ہر کوئی قدم بڑھائے اور وہ جنہوں نے پہلے ہی دیا ہے اور دل کھول کر دیا ہے ، مزید دیں۔امریکہ محکمہ خارجہ کے مطابق فلسطینیوں کیلئے اکتوبر میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے امریکی امداد کی کل رقم 674 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔حماس نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی پاس کردہ جنگ بندی کی قرار داد قبول کرلی ۔سینئر عہدیدار سمیع ابو الزہری نے کہا گروپ جنگ بندی کی قرار داد کو قبول کرتا ہے اور اسکی تفصیلات طے کرنے کیلئے مذاکرات پرتیار ہے ۔ اب یہ امریکاپر ہے کہ وہ اسرائیل کو پابند کرے کہ وہ اس قرار داد پر عملدرآمد کرے ۔امریکا کے شہرلاس اینجلس میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں تیسرا کیمپ قائم کرنے کے بعدفلسطین کے حامی مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ مظاہرین نے خون آلود پٹیوں میں لپٹے انسانی پتلے لیکر کیمپس میں مارچ کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں