برطانیہ میں بچوں کے موٹاپے میں تشویشناک حد تک اضافہ

برطانیہ میں بچوں کے موٹاپے  میں تشویشناک حد تک اضافہ

لندن (اے ایف پی) انگلینڈ میں 10 اور 11 سال کی عمر کے بچوں میں موٹاپا 2006 کے بعد سے 30 فیصد بڑھ گیا ہے ۔خیراتی ادارے دی فوڈ فاؤنڈیشن نے بچوں کے موٹاپے کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے ۔

2013کے بعد سے پانچ سال کے بچوں کے قد میں مسلسل گراوٹ اور 25 سال سے کم عمر کے افراد میں ٹائپ ٹو ذیابیطس میں اضافہ ہو رہا ہے ۔دی فوڈ فاؤنڈیشن نے کہا عام انتخابات میں جو بھی سیاسی جماعت جیت جائے وہ صحت مند اور پائیدار خوراک کو سستی بنانے کے لیے فیصلہ کن اقدام کرے ۔

 موٹاپا اضافہ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں