بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی فائرنگ سے ایک اور بنگلہ دیشی قتل

بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی  فائرنگ سے ایک اور بنگلہ دیشی قتل

لالمونیرہاٹ (اے پی پی)بھارتی پیرا ملٹری بارڈر سکیورٹی فورسز نے 65سالہ بنگلہ دیشی شہری کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔مقتول کی شناخت نورالاسلام کے نام سے ہوئی ہے جو بنگلہ دیش کے ضلع لالمنیرہاٹ کا رہائشی تھا۔

 اہلکار وں نے اسے اس وقت گولی ماری جب بنگلہ دیشیوں کا ایک گروپ ضلع لالمونیرہاٹ میں لوہاکوچی سرحد کے قریب مویشی چرا رہا تھا۔ یاد رہے 2023 میں بی ایس ایف نے کم از کم 28 بنگلہ دیشی شہریوں کو قتل کیا ، فائرنگ سے 31بنگلہ دیشی زخمی بھی ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں