ایران :صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ نتائج کا اعلان 2روز میں ہو گا

ایران :صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ  نتائج کا اعلان 2روز میں ہو گا

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں گزشتہ روز قبل از وقت صدارتی انتخاب کیلئے ووٹ ڈالے گئے ۔ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے باعث ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخاب ہو رہا ہے ۔

 انتخاب میں 4 امیدواروں سعید جلیلی، محمد باقر، مسعود پزیشکیان اور مصطفی پورمحمدی کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ 2 امیدوار دستبردار ہوچکے ۔صدارتی انتخاب میں 6 کروڑ 10 لاکھ سے زائد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔ نتائج کا اعلان 2 روز میں کیا جائے گا۔ کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل نہ کرسکا تو انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہوگا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں