شدیدگرمی :امارات میں خطبہ جمعہ کا دورانیہ 10منٹ مقرر

شدیدگرمی :امارات میں خطبہ  جمعہ کا دورانیہ 10منٹ مقرر

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)یو اے ای میں موسم گرما میں نماز جمعہ و خطبے کا دورانیہ 10 منٹ تک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

امارات میں جنرل اتھارٹی برائے اسلامی   امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ اکتوبر کے آغاز تک نافذ العمل رہے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ان دنوں امارات میں شدید گرمی کی وجہ سے کیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ میں جمعہ کا خطبہ اور نماز کا دورانیہ 21 جون سے موسم گرما کے اختتام تک پندرہ منٹ تک کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں