امریکی سکالرشپ کیلئے جعلی دستاویزات کا استعمال، بھارتی طالبعلم ملک بدر

امریکی سکالرشپ کیلئے جعلی دستاویزات  کا استعمال، بھارتی طالبعلم ملک بدر

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی کالج کیلئے سکالر شپ حاصل کرنے والے بھارتی طالبعلم کا جھوٹ پکڑا گیا ۔

 آنند نامی طالبعلم نے اعتراف کیا کہ اس نے   10ویں جماعت کے بورڈ امتحان کے نتائج میں جعلسازی کی اور مکمل سکالرشپ کے ساتھ امریکی کالج میں داخلہ حاصل کرنے کے لیے دھوکا دہی کی۔طالبعلم امریکی ریاست پنسلوانیا کی ایک یونیورسٹی میں پڑھتا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آنند کو دو ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا اور اسے جعلسازی اور چوری کے سنگین جرم میں 20 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم یونیورسٹی حکام کی درخواست پر اسے ملک بدر کر کے بھارت بھیج دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں